twitterfacebookgoogle pluslinkedinrss feedemail

Sunday 23 June 2013

گوروں کا انصاف علیم ڈار زیر عتاب

چیمپئنز ٹرافی؛ علیم ڈار گیند تبدیل کرنے پر زیر عتاب آگئے



لندن: چیمپئنز ٹرافی گروپ میچ میں علیم ڈارگیند تبدیل کرنے پر زیرعتاب آگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بال ٹیمپرنگ کا تنازع چھڑنے پر دنیا کے سب سے بہترین آفیشل کو فائنل میں فورتھ امپائر کی غیراہم ذمہ داری سونپ دی گئی،
ان کا کام لائٹ میٹرز کی بیٹری چیک کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ میچ کے دوران اچانک ایک موقع پر پاکستانی امپائر علیم ڈار نے گیند تبدیل کردی تھی جس پر انگلش کپتان الیسٹر کک نے احتجاج بھی کیا،
بعد میں سابق انگلش کپتان باب ولس نے دعویٰ کیا کہ اس مقابلے میں دراصل میزبان سائیڈ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کی گئی تھی جس پر امپائر علیم ڈار نے گیند تبدیل کی۔
اگرچہ انگلش کوچ ایشلے جائلز نے الزام کی تردید کی مگر بال ٹیمپرنگ کا تنازع کھڑا ہوگیا، انگلینڈ کے پہلے گروپ میچ میں آسٹریلیا پر فتح بھی مشکوک ہوگئی جس میں اس کی جانب سے زیادہ تیزی سے ریورس سوئنگ کرنے پر حیرت کا اظہار ہونے لگا
اب برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ گیند کی یہی تبدیلی علیم ڈار کی فائنل کے میچ آفیشلز کی فہرست میں تنزلی کی وجہ بنی،
ورلڈ کلاس امپائر فائنل میں فورتھ آفیشل کا کردار ادا کریں گے جس کی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہوتی ہے کہ لائٹ میٹر کی بیٹریز درست انداز میں کام کررہی ہیں،
آن فیلڈ ذمہ داری کمار دھرماسینا اور روڈ ٹکر کو سونپ دی گئی، بروس آکسنفورڈ تھرڈ امپائر ہوں گے

No comments:

Post a Comment

 

Total Pageviews